متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر( لیگل )سمیرا رضوی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر( لیگل )سمیرا رضوی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں جنہیں انکی آبائی شہر سیالکوٹ میں سپرد خاک کر دیا گیا،چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق ،سیکرٹری اکرام الحق ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ایڈیشنل لیگل ایڈوائزر ناصر احمد اعوان ،ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان ،رانا طارق جاوید ،غلام محی الدین ،راحیل مغل ،ایم آصف پرنس ،مجتبٰی سبحانی گھمن ،اختر علی شاہ ودیگر افسران و ملازمین نے سمیرا رضوی سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔