سزائے موت پر عملدرآمد سے پاکستان کہیں بدعہدی کا شکار نہ ہوجائے‘ ایچ آر سی پی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) 10اکتوبر کو سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آر سی پی) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے حفاظتی اقدامات کرے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایسی سزاؤں کے ازسرنوآغاز سے پاکستان ان ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا مرتکب نہ ہو جس کا اس نے عہد کر رکھا ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں کمیشن نے کہاکہ سزائے موت کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایچ آر سی پی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان مسائل کا جائزہ لے جو گزشتہ سال دسمبر میں سزائے موت کی معطلی کے خاتمے کے نتیجے میں پیدا ہوئے تھے۔سزائے موت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے علاوہ ایسے مقدمات میں حفاظتی اقدامات متعارف کرائے جانے چاہئیں جن میں ملزم یا ملزمہ کی ذہنی کیفیت یا اس کی عمر مشکوک ہو۔

(جاری ہے)

اگرچہ ایچ آر سی پی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سزائے موت کے خاتمے کی جانب پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سزائے موت کو معطل کیا جائے، تاہم اس کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ ان نئے مسائل کے فوری حل کے لیے انفرادی مقدمات میں سول سوسائٹی کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں کے جواب میں آخری وقت میں کارروائی کرنے پر اکتفانہ کیا جائے بلکہ ان مسائل کے حل کے لیے سوچ سمجھ کر ایک موثر پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :