Live Updates

(ن) لیگ ، پی ٹی آئی کے کارکن مقررہ وقت سے ہی قبل ہی پہنچنا شروع ہو گئے

خواتین اور بچے فیس پینٹنگ کراتے رہے ، کئی خواتین پارٹی پرچم کے رنگوں والے لباس میں ملبوس تھیں

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ٹریفک جام ہونے اور رش کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن مقررہ وقت سے قبل ہی جلسہ گاہوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کے سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ اور پی ٹی آئی کے قرطبہ چوک مزنگ میں منعقدہ جلسوں میں خواتین اور بچوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جلسہ گاہ پہنچنے والی خواتین اور بچے چہروں پر پارٹی پرچم پینٹ کراتے رہے ۔ کئی خواتین نے اپنی اپنی پارٹی پرچم کے رنگوں والے لباس بھی زیب تن کر رکھے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :