لاہور : سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ این اے 122 کی انتخابی مہم میں‌ آگے آگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:07

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ این اے 122 کی انتخابی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : ن لیگ کارکن گلو بٹ کے بعد اب اس کا بھائی گلہ بٹ بھی میدان میں آ گیا. تفصیلات کے مطقابق این اے 122 کے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگائے اور ہاتھ میں ڈنڈا لئے مونچھوں کو تاؤ دینے والا گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ میدان میں آگیا۔جلسہ گاہ میں ہاتھ میں پاکستانی پرچم لئے ہوئے سیلوٹ مارتا، مونچھوں کا تاؤ دیتا اور اسٹائل میں تصویریں کھنچواتا گلہ بٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کا بھائی گلہ بٹ اپنے قائد کو سپورٹ کرنے کیلئے گرین ٹی شرٹ زیب تن کئے ہوئے جلسہ گاہ میں کارکنوں کا جوش بڑھاتاہے۔گلہ بٹ کا کہنا تھا کہ مونچھیں اس لئے نہیں رکھیں کہ بدمعاشی کروں اور ہاتھ میں جو ڈنڈا پکڑا ہے اس پر امن کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ گلہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ امن پسند شہری ہے اور قانون کا احترام کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل ٹاؤن سانحہ کے موقع پر گلو بٹ نامی شخص کو میڈیا میں وہاں کھڑی گاڑیوں پر ڈنڈے برساتے اور ان کے شیشے توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا. جس کو سزا کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :