خواجہ ضرار کلیم اور حمید اختر چڈھا کاملک ظہیر الحق کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم اور نائب صدر حمید اختر چڈھا نے سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک ظہیر الحق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ظہیر الحق کے ساتھ نہایت دلی اور قریبی رشتہ ہے دکھ کی اس گھڑی میں تمام بزنس کمیونٹی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحو مہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔