پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طالب علموں کا انرولمنٹ ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل آفس (ساؤتھ) کی ٹیم نے بے وسیلہ بچوں کی تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈسکول کے فیز 9 سے جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں منسلک پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کا انرولمنٹ ڈیٹا اکھٹاکرنے کا کام مکمل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد آئندہ ماہ منعقد ہونے والے کوالٹی ایشورینس ٹیسٹ کے انعقاد میں معاونت ہے۔