احمد یار، ہزاروں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر شوروم مالک سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:07

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) ایڈووکیٹ نے ہزاروں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر شوروم مالک سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تفصیل کے مطابق گلشن اقبال کالونی کے رہائشی محمد سعید احمد ایڈووکیٹ نے کارنمبر5200/BNP فروخت کی اورکل ادائیگی کی بقیہ رقم 50 ہزار روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر شور وم کے مالک محمد ریاض اور کاشف سکنہ رینالہ خورد ، محمد طارق سکنہ پاکپتن کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا ۔