11اکتوبر کی شام نواز لیگ کاسورج غروب ہو جائیگا ،حکومتی ایما ء پر بڑھکیں لگانے والے ناکام ہونگے ‘عبدالعلیم خان

جمعہ 9 اکتوبر 2015 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے این اے122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی تائید و حمائیت سے 11اکتوبر کی شام کے ساتھ ہی نواز لیگ کا سورج غروب ہو جائیگا ، اور سرکاری وسائل خرچ کر کہ حکومتی ایماء پر بڑھکیں لگانے والے ناکام ہونگے انہوں نے کہا کہ" دھمال چوہدری" اور "ایفڈرین عباسی "کے ٹھمکوں کے بعد وزیر اطلاعات عمران خان کے خلاف بیان بازی کر کے اپنا قد بلند کرنا چاہتے ہیں ،وزراء کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں پاکستان کے عوام دھاندلی اور ایف آئی آر زدہ حکمرانوں کی اصلیت بخوبی جانتے ہیں عبدالعلیم خان نے انتخابی مہم کے آخری روزگڑھی شاہو ،مصطفے آباد، شادمان ،اچھرہ اور مزنگ کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ13سال سے اس علاقے سے نمائندگی کے باوجود ناکام رہنے والے ایاز صادق کا اب بوریا بستر گول ہو چُکا ہے جنہوں نے اس علاقے کی فلاح و بہبود کیلئے ایک دھیلے کا کام بھی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیا سی ویثرن پاکستان کا اصل مستقبل ہے اور انشاء اللہ 11اکتوبر کو تحریک انصاف این اے122اور پی پی147میں چوکے چھکے مارتے ہوئے ون ڈے میچ کی طرح کامیابی حاصل کرے گی اور نواز لیگ کو شکست سے دوچار ہونا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے آخری روز تحریک انصاف کے این اے122سے اُمیدوار عبدالعلیم خان اور پی پی147سے محمد شعیب صدیقی نے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا اور مختلف علاقوں میں گھروں اور دوکانوں پر لوگوں سے ووٹ کیلئے کنویسنگ کی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مختلف علاقوں میں قائم انتخابی دفاتر میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور 11اکتوبر کیلئے تمام تیاریوں کو مکمل قرار دیا ،تحریک انصاف کی خواتین نے بھی جمعہ کے دن رات گئے تک پارٹی کی انتخابی مہم جاری رکھی اور گھروں میں ووٹر پرچیاں تقسیم کیں اور عبدالعلیم خان اور محمد شعیب صدیقی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :