لاہور : این اے 122 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ نے طیارے سے تشہیری مہم شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:51

لاہور : این اے 122 کا ضمنی انتخاب، ن لیگ نے طیارے سے تشہیری مہم شروع کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے آج انتخابی مہمکا آخری دن ہے . انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے میں کچھ ہی گھنٹے باقی ہیں.

(جاری ہے)

این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے انتخابی مہم چلانے کے لیے پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، انتخابی مہم کے آخری روز مسلم لیگ ن نے طیارے کے ذریعے اپنی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے. این اے 122 کے ضمنی انتخاب کی مہم میں طیارے کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں. طیارے سے ایاز صادق کے حق میں ان کی تشہیر کے لیے بنائے گئے پمفلٹ برسائے گئے.

متعلقہ عنوان :