اسلام آباد، پولیس رینجرز اور حساس اداروں کامشترکہ سرچ آپریشن، غیر ملکیوں سمیت 9افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی دار الحکومت کے سیکٹر جی الیون میں پولیس رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکیوں سمیت 9افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس ذرائع کے مطابق سیکٹر جی الیون میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا جس میں غیر ملکیوں سمیت 9افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتار افراد سے دو پستول اور پچاس گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :