کراچی رینجرز نے رینجرزاہلکاروں سمیت59افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرزاہلکاروں سمیت59افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ٹارگٹ کلرمعیز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور یہ57افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت رینجرز اور پولیس وین پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔ترجمان رینجر زنے کہا کہ ٹارگٹ کلرز سے ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ یہ ٹارگٹ کلر ز دو رینجرز کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔رینجرز نے ٹارگٹ کلرز سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔