خیبر پختونخوا کے 13 انتہائی حساس اضلاع میں محرم الحرام میں سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، 3 روزہ پولیو مہم 13 اکتوبر کے بجائے کل سے شروع ہو گی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) خیبر پختونخوا کے 13 انتہائی حساس اضلاع میں محرم الحرام میں سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، 3 روزہ پولیو مہم 13 اکتوبر کے بجائے (آج)10اکتوبر سے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ انسداد پولیو مہم کی تاریخیں محرم الحرام کی وجہ سے تبدیل کی گئیں ہیں ،3روزہ پولیو مہم 13 اکتوبر کے بجائے 10 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

محکمہ داخلہ نے بتایا کہ مہم میں سیکیورٹی کیلئے16 کروڑ 20 لاکھ روپے صوبائی حکومت سے مانگ لیے ہیں، مہم کے دوران 33 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی رسک اضلاع میں پشاور، بنوں، ٹانک، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت اورڈیرہ اسماعیل خان، سوات،چارسدہ، مردان، نوشہرہ، تورغر ہائی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :