سیکرٹری اطلاعات کی الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق اور نفاذ اردو کیلئے کاوشیں نمایاں ہیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کاتقریب سے خطاب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سیکرٹری اطلاعات کی الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق اور نفاذ اردو کیلئے کاوشیں نمایاں ہیں۔ وہ جمعہ کو سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نے تقریب سے خطاب کے دوران سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ مختلف امور پر محمد اعظم ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے، تقریب میں ڈی جی ریڈیو پاکستان عمران گردیزی ، ایڈیشنل سیکرٹری صبا محسن اور پی آئی او راؤ تحسین نے بھی شرکت کی۔