گزشتہ پانچ سالوں کے دوران روس اور پاکستان کے مابین 2610.67 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی‘ حکومت نے پی آئی اے کی حالت بہتر کرنے کیلئے 16ارب روپے نقد، ڈرائی لیز پر15 نئے طیارے حاصل کرنے کیلئے 52 ملین ڈالر اور 143 ارب روپے کی گارنٹیز دی ہیں،پی آئی اے کے پاس اس وقت 36 طیارے ہیں جو اس سال کے آخر تک 41 ہوجائیں گے‘ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کی ابتدائی لاگت 36.365 بلین تھی جو کہ بڑھ کر 81.171 بلین ہوگئی ہے‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ملک بھر میں 9ہزار 611ملازمین کام کررہے ہیں

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے سینیٹ میں سوالوں کے جواب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) سینیٹ کو حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران روس اور پاکستان کے مابین 2610.67 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوئی‘ حکومت نے پی آئی اے کی حالت بہتر کرنے کیلئے 16ارب روپے رکھے اور 15 نئے طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کرنے کیلئے 52 ملین ڈالر دیئے ہیں جبکہ 143 ارب روپے کے گارنٹیزدی ہیں‘ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کی ابتدائی لاگت 36.365 بلین تھی جو کہ بڑھ کر 81.171 بلین ہوگئی ہے‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ملک بھر میں 9ہزار 6 سو 11ملازمین کام کررہے ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت کی طرف سے ارکان کے سوالوں کے جواب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے دیئے۔

(جاری ہے)

سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے تحریری جواب میں حکومت نے کہا کہ لیک ویو پارک میں تفریح کے لےء آنے والے لوگوں کیلئے مقرر ٹکٹس کے ریٹس کو کم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان کی ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے غیر ملکی کرنسی میں کوئی ادائیگی نہیں ہوتی غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی کا تعلق پاک افغان دو طرفہ تجارت سے ہے ۔

سینیٹر نزہت صادق کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ فیڈرل سروسز خودمختار اداروں اور کارپوریشنز میں بھرتیوں کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے این او سی لینا ضروری ہے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان اور روس کے مابین 2610.67 ملین ڈالر کی دو طرفہ تجاررت ہوئی جس میں پاکستان نے 1197.76 ملین ڈالر مالیت کا سامان ایکسپورٹ کیا جبکہ 1412.67 ملین ڈالر کا سامان امپورٹ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان روس سے گندم ‘ ململ خام‘ کاغذ‘ کھاد‘ خام ربڑ‘ لوہے اور سٹیل کی غیر تیار شدہ اقسام و دیگر چیزیں شامل ہیں جبکہ پاکستان روس کو سوتی کپڑا‘ پھل فروٹ‘ مصنوعی دھاگہ‘ بچوں کے کیرج‘ کھیل کا سامان برآمد کرتا ہے۔