وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کے اہل خانہ نے حج کی ادائیگی کے لیے تمام واجبات ادا کیے،ترجمان

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)ترجمان برائے وزارت مذہبی امور نے میڈیا کے بعض سیکشن میں آنے والی ایسی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مکمل بے بنیا د قرار دیا ہے جن میں سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر کے اہل خانہ کو بطور خدام الحجاج مفت حج کرانے کی بات کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری کے اہل خانہ نے تمام سرکاری واجبات ذاتی طور پر ادا کر کے عام حاجی کی حیثیت سے حج پر گئے جس کی تصدیق ریکارڈ سے کی جا سکتی ہے ترجمان نے میڈیا کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے اس طرح کی بے بنیاد خبروں اور من گھڑت الزامات سے اجتناب برتا جائے۔