پنجاب حکومت نے محرم میں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے محرم میں کیس بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا‘محرم سے قبل جن علاقوں سے جلوس گزرے گا وہاں پر کومبنگ آپریشن کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے پاس بائیو میٹرک مشینیں موجود ہوں گی اور وہ کسی بھی مشکوک شخص کی تصدیق کر سکیں گے ۔

محرم کے موقع پر مجالس اور جلوس کے روٹ پر آپریشن کیاجائے گا اس کے ساتھ ساتھ علمااور ذاکرین کی تقاریر کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی ۔مجالس اور جلوس میں شرکت کیلئے کسی بھی شخص کو چار سکیورٹی حصار سے گزرنا ہو گا جس کے بعد ہی کوشخص اندر داخل ہو سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :