لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اڈیالہ جیل کے گردونواح میں نصب کیے گئے جیمرزکے باعث موبائل سروس متاثرہونے کی درخواست پروزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس فرخ عرفان نے اڈیالہ جیل کے گردونواح میں نصب کیے گئے جیمرزکے باعث موبائل سروس متاثرہونے کی درخواست پروزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس فرخ عرفان کے روبروراولپنڈی اڈیالہ جیل کے گردونواح کے علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے باعث نصب جیمرزکے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،جہاں پردرخواست گزار فصیح الرحمان نے اپنے وکیل کے توسط سے موقف اختیارکیاکہ کشمیر کالونی اوراڈیالہ جیل کے درمیان چارکلومیٹر کے علاقے میں جیمرزنصب کرنے کی وجہ سے موبائل سروس کام نہیں کرتی ،جس کے نتیجے میں 50ہزار سے زائد آبادی کے رہائشی اپنوں سے عدم رابطے کے باعث شدید مشکلات کاشکارہیں،جس پرفاضل عدالت نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔