جے یوپی (ن) اور 50سے زائد علماء نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان نظر یاتی اور50سے زائد علماء نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور اور ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ سے چےئر مین سیکرٹر یٹ میں جمعیت علماء پاکستان نظر یاتی کے مر کزی صدر مفتی محمد آصف نعمانی ‘پر وفیسر شر یف القادری ‘قاری محمد اکر م اور مفتی محمد عرفان نعیمی سمیت دیگر عہدیداروں اور50سے زائد علماء نے ملاقات کی جس میں لاہور کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدوار عبدالعلیم خان اور شعیب احمد صدیقی کی بھر پور حمایت کا مشتر کہ پر یس کانفر نس میں باقاعدہ اعلان کیا ہے پر یس کا نفر نس کے دوران تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ دھاندلی کر نے سے باز نہیں آئیگی اس لیے ہم انتخابات سے پہلے ہی انتخابی نتائج قبول کر نے کے حوالے سے کسی کو ” بلینک چیک “نہیں دے سکتے اگر انتخابات میں دھاندلی نہیں ہو گی تو پھر ہم سے نتائج قبول کر نے کی بات کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعا ت سمیت حکو مت کے دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء انتہا ئی گھٹیاانداز میں چےئر مین عمران خان پر الزامات لگا رہے ہیں جن کا حقا ئق سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی محب وطنی اور عوام دوست کی وجہ سے ساتھ دیا اور گور نر کا عہد ہ چھوڑ کر تحر یک انصاف میں شامل ہو اکسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے کہ تحر یک انصاف کے پاس جو ایماندار او ر محب وطن قیادت ہے یہ کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ (ن) لیگ کو لاہور اور پنجاب کے عوام نے30سال تک ووٹ دےئے ہیں مگر ان نااہل حکمرانوں نے قوم سے انتخابات میں کیے جانیوالے وعدے بھی پورے نہیں کیے ۔ انہوں نے کہا کہ بر طانیہ کی طر ح پاکستان میں بھی انتخابی ضابط اخلاق پر مکمل عملد در آمد ہو نا چاہیے اور اگر اس کیلئے کسی قسم کی قانون سازی ہو گی تو ہم اسکو مکمل سپورٹ کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں خود حکمران اور انکے وزراء آئین وقانون پر عمل نہیں کر یں گے تو پھر پاکستان میں جنگل کا ہی قانون قائم ہو گا اور آجکل پاکستان میں جنگل کا قانون ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دھاندلی سے باز نہیں آئیں گے یہ ہمارے2کارکنوں کو قتل کر چکے ہیں خواتین سمیت دیگر کارکنان کو ہر اساں بھی کرتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور حکمرانوں کے دھاندلی کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا کر ہر صورت ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کی کوشش کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر بھی پورا یقین ہے اور ان کی وجہ سے بھی ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے امکانات کم ہوئے ہیں ۔