گواہان کی عدم حاضری کے باعث ایک مرتبہ پھر سابق صدر زرداری کے خلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بناکسی عدالتی کارروائی کے موخرکردی گئی ،آئندہ سماعت 14 اکتوبرکوہوگی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)گواہان کی عدم حاضری کے باعث ایک مرتبہ پھر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت بناکسی عدالتی کارروائی کے موخرکردی گئی ،آئندہ سماعت 14 اکتوبرکوہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوراولپنڈی کی احتساب عدالت نمبرایک کے جج خالد محمود رانجھا کے روبرو سابق صدر و کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کاآغازہو اجہاں پرفاضل جج کوآگاہ کیاگیاکہ چوں کہ گواہان نقی امام ملک اور احمد جاوید مرزا ملک سے باہر ہیں،اس لیے پیش نہ ہوسکے۔

دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فارو ق ایچ نائیک نے مصروفیت کے بناپرآئندہ سماعت کی طویل تاریخ ڈالنے کی استدعاکی جسے فاضل جج نے مستردکردیا۔فاضل عدالت نے گواہان کی طلبہ کانوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔