اسلام‌ آباد : حکومت کی کوششیں کامیاب ، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:27

اسلام‌ آباد : حکومت کی کوششیں کامیاب ، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : حکومت کی کوششیں کامیاب ہو گئیں. ایم کیو ایم نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایم کیو ایم سے مذاکرات کیے جو کہ کامیاب ہو گئے . ایم کیو ایم کےحکومت سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. ایم کیو ایم اور حکومت میں طے ہونے والے معاملات پر باقاعدہ دستخط کیے جائیں گے، حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار دستخط کریں گے.

متعلقہ عنوان :