ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے طالبہ گینگ ریپ کیس کے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:16

مانسہرہ ۔09 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مانسہرہ میں طالبہ گینگ ریپ کیس کے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی، مجرمان نے اپنی سزا کے خاتمہ اور متاثرہ طالبہ نے مجرمان کی سزا میں اضافہ کیلئے عدالت میں اپیلیں دائرکر رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے طالبہ گینگ ریپ کے قاری نصیر حسین، مشتاق اور فیضان عرف فیضی نے انعم سلیم کی مدد سے مسماة پاکیزہ بی بی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے گینگ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ اور خصوصی عدالت میں چالان مکمل کر کے پیش کیا۔ خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمان قاری نصیر اور فیضان عرف فیضی کو 14/14 سال قید بامشقت اور حسین مشتاق کو 7 سال کی سزا سنائی، جب کہ ان کی مدد کرنے و الی طالبہ مسماة انعم سلیم کو بری کر دیا تھا۔ مجرمان نے اپنی بریت کیلئے عدالت میں اپیلیں دائر کر رکھی ہیں، کیس کی آئندہ سماعت 15 اکتوبر کو ہو گی۔