کوریج کے حوالے سے چیئرمین کی رولنگ کا مکمل احترام کیا جائے گا ، قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی سینیٹ کے اجلاس میں یقین دہانی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:16

اسلام آباد ۔9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے قائد ایوان کو ہدایت کی ہے کہ ایوان بالا کے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے ان کی رولنگ پر عمل کیا جائے جبکہ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چیئرمین کی رولنگ کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پی ٹی وی ایوان بالا کے اجلاس کی کوریج کرتا ہے جو بعد ازاں میڈیا ہاؤسز کو اجلاس کی کارروائی کی سلیکٹیو لائیو دیتا ہے۔

(جاری ہے)

2010ء میں ایک رولنگ آئی تھی جس پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی تھی کہ لائیو کوریج چیئرمین کی اجازت کے بغیر نہیں دی جائے گی اور پی ٹی وی اس کو پامال کر رہا ہے‘ قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور وزیر اطلاعات و نشریات کو دوبارہ یاددہانی کرانا چاہتا ہوں کہ اس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے چیئرمین کے ان تحفظات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات اور رولنگ کو من و عن تسلیم کرنا اور عمل کرنا ہمارا فرض ہے‘ فاضل وزیر سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی وی کو اس رولنگ کا پابند بنائے۔

متعلقہ عنوان :