اسلام آباد بار کونسل کی رکن وکلاء کو 14 اکتوبر تک سالانہ واجبات جمع کرانے کی ہدایت

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:14

اسلام آباد ۔09 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد بار کونسل نے تمام رکن وکلاء کو 14 اکتوبر تک سالانہ واجبات جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے والے وکلاء کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر چوہدری خالد ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق اسلام آباد کے تمام وکلاء کو سالانہ واجبات جمع کرانے کے لئے 14اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

ترجمان بار کے مطابق سالانہ فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور جو بھی رکن مقررہ تاریخ تک اپنے واجبات ادا نہیں کرے گا اسے نادہندہ قرار دیا جائے گا اور 31اکتوبر تک واجبات جمع نہ کرانے والے وکلاء کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے گا ۔بار ترجمان کے مطابق 9جنوری 2016ء کو ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں نادہندہ وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے ۔