استور میں زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کی رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:13

استور ۔09 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر اپنے اپنے ضلع میں التواء کے شکار ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ضلع میں زیر تعمیر منصوبوں کا فیلڈ میں جاکر عملی طور پر جائزہ لینے کے بعد اصل محرکات معلوم کرکے رپورٹ ارسال کریں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اس حکم نامے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام منصوبوں کا عملی طور پر جائزہ لے کر اصل محرکات کے ساتھ رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کردی ہے جو کہ محکمہ داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔