اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلٰی سطح اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال کو بہتربنانے،آپریشن ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جارہاہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی و مذاکراتی عمل کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ ملک کی سکیورٹی،امن وامان اور عوام کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ابھی جاری ہے.