خیبر پختونخواکے تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)خیبر پختونخواکے تیرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم (ہفتہ)سے شروع ہوگی۔ تین روزہ اس مہم کے دوران تیرہ اضلاع میں مجموعی طور پانچ سال سے کم عمر کے 32,87,429بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے پولیو ایمرجسی اپریشن سنٹر کے مطابق اس مہم کیلئے کل 9876ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں8444موبائل اور 863فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس مقصد کیلئے 502ٹرانزٹ پوائنٹس بھی مقرر کئے گئے ہیں۔ ان منتخب اضلاع میں بنوں، چارسدہ،ڈی آئی خان، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، مردان، نوشہرہ ،پشاور ،سوات ،ٹانک اور تور غر شامل ہیں۔