سندھ ہائی کورٹ نے ایف ٹی سی پل کے اطراف میں رمضان چھیپا کی ایمبولینس اور دستر خوان کو دوماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے ایف ٹی سی پل کے طراف میں رمضان چھیپا کے ایمبولینس اور دستر خوان کو دوماہ میں ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورت میں چھیپا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ لائنز ایریا میں ایف ٹی سی پل کے نزدیک ان کے مرکز کو ہٹانے کا حکم انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا ہے ہم ناداروں کھانا اور ایمولینس سروس فراہم کرتے ہیں جو کہ حکومت کا کام ہے اور ہمیں یہ کام بھی نہیں کرنے دیا جارہا ہے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت میں بورد آف ریونیو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جس پلاٹ پر چھیپا مرکز قائم ہے اس کے مالک کی درخواست پر رمضان چھیپا کو نوٹس جاری کیئے گئے ہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا ہے کہ چھیپا اپنا مرکز اس پلاٹ کے سامنے سے دو ماہ میں ہٹالیں کیونکہ یہ نجی ملکیت ہے عدالت نے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔