سندھ ہائی کورٹ نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے عارضی منتظم حاجی میر خان کو ہٹا کر انتظامات ناظر سندھ ہائی کورٹ کو دے دیئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے عارضی منتظم حاجی میر خان کو ہٹا کر انتظامات ناظر سندھ ہائی کورٹ کو دے دیئے ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں عبید الرحمان ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ عدالت نے حاجی میر خان کو تنخواہوں کی ادائیگی کی غرض اور ناظر کو درست ملازمین کے تعین کے لیے تعینات کیا تھا لیکن انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات استعمال کرنا شروع کردئے اور نئی بھرتیاں شروع کردی ہیں درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر نے کی عدالت نے حاجی میر خان کو ہٹا کر ناطر سندھ ہائیکورٹ کو معاملات کی نگرانی کے لیئے تعینات کردیا ہے۔