سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت پیر کو عدالت میں طلب کرلیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سندھ ہائی کورت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت پیر کو عدالت میں طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورت میں صدر جہانگیر پارک کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی جہاں کے ایم سی کی جانب سے پارک کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کی رپورٹ پیش نہ کی جاسکی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو طلب کیاتاہم عدالت کو بتایا گیا کہ وہ علیل ہیں جس پر عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈمسٹریٹر کراچی کو میڈیکل سرٹیفیکٹ سمیت عدالت میں طلب کرلیا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ایڈمنسٹریٹر کراچی میڈیکل سرٹیفیکٹ کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔