سندھ ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی نور محمد شاہ اور ایکسین مٹھی محمد ہاشم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی نور محمد شاہ اور ایکسیین مٹھی محمد ہاشم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں نور محمد شاہ اور محمد ہاشم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ان کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے دونوں کی پانچ پانچ لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی نیب نے دونوں کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور جائیدا د بنانے پر ریفرنس دائر کیا ہے