بونیر، پولیس سٹیشن ڈگر کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جماعت اسلامی کے رہنماء دوست محمد خان جاں بحق

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:03

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) پولیس اسٹیشن ڈگر کے حدودانغافور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قانون دان جماعت اسلامی کے رہنماء دوست محمد خان ایڈوویٹ جاں بحق،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب۔داخلی اور کارجی راستوں پر چیکنگ سخت،نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

ڈگر پولیس رپورٹ اور واقعہ کے تصدیق کیمطابق مقتول دوست محمد خان ایڈوکیٹ معمول کے مطابق اپنے گاڑی میں آبائی گاو‘ں انغافور سے ڈگر اپنے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں پائی چینہ کے مقام پر ہوٹل میں چائے پینے رک گئے جہاں پر نامعلوم افارد نے ان پر فائیرنگ کی۔

جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا گیا۔جہاں بونیر بار کے وکلاء پہنچ گئے اور وکلاء نے کہا کہ اگر ایک گھنٹہ کے اندر اندر قاتلوں کو گرفتار نہیں کئے گئے تو بھر پور احتجاج کریں گے۔مقتول کے لواحقین نے کسی پر دعویداری نہیں کی ہے۔ڈگر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کر کے واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کے گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کی ہے۔ضلع بھر کے سیاسی وسماجی شخصیات نے اس واقعہ پ گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔