سندھ ہائی کورٹ نے انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کردیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کردیاہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں انٹر بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کا تبادلہ میر پور خاص بورڈ کردیا گیا ہے جو کہ انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے میرا معاملہ ڈیپوٹیشن اور انضمام کا نہیں ہے لہذا میرا تبادلہ روکا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے عمران چشتی کی درخواست پر حکم دیاہے کہ عدالتی حکم کے بغیر عمران چشتی کا تبادلہ کراچی سے باہر نہ کیا جائے عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر فریقین کو 13 اکتوبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے