عدالت نے دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)کراچی کی مقامی عدالت نے دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے ۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملزم آصف زید ی کو مقامی عدالت میں پیش کیا ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2014 میں سنی تحریک کے کارکنان آصف اور شکیل کو قتل کیا تھا عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دے دیا۔