ایک ہاتھ میں کلہاڑی اور ایک ہاتھ میں بیوی کا سر

بھارت کے شہر مہاراشٹرا میں پولیس نے 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:01

ایک ہاتھ میں کلہاڑی اور ایک ہاتھ میں بیوی کا سر

بھارت (اُردوو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء) : پولیس نے اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا . تفصیلات کے مطابق 60 سالہ شخص رامو چون اپنی 45 سالہ بیوی سونو بائی کا سر اپنے ایک ہاتھ میں اور دوسری ہاتھ میں کلہاڑا اُٹھائے سڑک پر جا رہا تھا کہ اطلاع پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا.

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ رامو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گارڈ کی نوکری کرتا ہے ، جس نے اپنی بیوی کو داماد کے ساتھ تعلقات کے شبے میں کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا اور بیوی کا سر دھڑ سے الگ کر کے بالوں سے اُٹھائے سڑک پر چلنے لگا.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رامو کو اس طرح دیکھ کر ہم بھی خوفکا شکار ہو گئے ہیں . جبکہ پولیس نے رامو کو قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے.

متعلقہ عنوان :