نیب نے فراڈ کے الزام میں گرفتار سابق ناظم ظہور وٹوکا 6روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) احتساب عدالت نے فراڈ کے الزام میں گرفتار سابق ناظم ظہور وٹوکا 6روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیش کے لیے نیب کی تحویل میں دے دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیب نے ظہور وٹو کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور ان پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے اس لیے ان سے چھان بین کے لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کا 6روز ہ ریمانڈ دے دیا اور نیب کو ہدایت کی جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو 14اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔