عامر العبادکی روٴف صدیقی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست،عدالت کا متعلقہ تھانے میں بیان درج کرانے کا حکم

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)کراچی کی مقامی عدالت نے گورنر سندھ کے بھائی عامر العباد کی جانب سے ایم کیوایم رہنماء روٴف صدیقی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر متعلقہ تھانے میں بیان درج کرانے کا حکم دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

عامر العباد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ کاروباری لین دین کے معاملے میں رقم کے مطالبے پر روٴف صدیقی اور ان کے ساتھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور متعلقہ تھانہ بھی مقدمہ درج نہیں کررہا ہے لہذا عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے ۔

عدالت نے عامر العباد کی درخواست پر حکم جاری کیا ہے کہ عامر العباد متعلقہ تھانے میں اپنا بیان درج کرائیں اور اگر ان کا بیان قلم بند نہ کیا جائے تو عدالت کو رپورٹ کریں عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔