سید یوسف رضا گیلانی کیخلاف 64 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف 64 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ پرویز القادرمیمن نے ایک شہری اور بزنس مین پرویز حسن کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف مقدمہ کیاندراج کیلئے دائر 22 اے کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے 64 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے پر ایف آئی اے کوسابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کرنے کی درخواست دی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی لہذا عدالت وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایف آئی آر کے اندراج کے احکامات جاری کرے۔