بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:51

بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی۔ بھارتی ترجمان وکاس سوارپ نے کہا کہ بھارت ‘پاکستان سے اوفا معاہدے کی شرائط کے مطابق بات چیت کرنے کو تیار ہے ‘ قومی سلامتی کے مشیر دہشت گردی سے متعلق امور پر بات کریں گے اس سے پہلے بھارت کم از کم دو بار پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ ہوگئے تھے ‘رواں سال سرتاج عزیز کا دورہ بھارت کی غیر معقول شرائط کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا تاہم اب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔