زین قتل کیس کے مزید تین گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے ،سماعت 12اکتوبر تک ملتوی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زین قتل کیس کے مزید تین گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے عدالت نے سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت شروع ہو ئی تو وقوعے کے تین اور گواہوں سخاوت ، اشرف اور ارشداپنے بیانات سے منحرف ہو گئے ۔

(جاری ہے)

قتل کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کر دی۔زین قتل کیس میں اب تک 9گواہ اپنے بیانات سے منحرف ہو چکے ہیں ۔مقدمے کے مدعی ،مقتول کے ماموں سہیل افضل سمیت چھ گواہ پہلے ہی منحرف ہوچکے ہیں ۔مقدمے کا مرکزی ملزم مصطفی کانجو سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کا بیٹا ہے ۔ واضح رہے کہ کیولری گراؤنڈ لاہور میں دو گاڑیوں میں معمولی ٹکر کے بعد فائرنگ سے نویں جماعت کے طالب علم زین کو قتل کر دیا گیا تھا۔