اسکائپ نے سروس کی معطلی پر معذرت کے طور پر 20 منٹ فری سروس کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:41

اسکائپ نے سروس کی معطلی پر معذرت کے طور پر 20 منٹ فری سروس کی فراہمی کا ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 اکتوبر 2015 ء): گذشتہ ماہ یہ بات بڑے پیمانے پر نوٹس میں آئی تھی کہ اسکائپ سروس کافی دیر تک معطل رہی جس سے صارفین کو خاصی مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑا. اس مسئلے کے باعث صارفین اپنی فرینڈ لسٹ میں موجود کسی بھی صارف کو نہ تو کال کر سکتے تھے اور نہ ہی پیغام بھیج سکتے تھے. اسکائپ نے فوری طور پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے جلد از جلد سروس کی بحالی کی یقین دہانی بھی کروائی تھی.

(جاری ہے)

تاہم اب اسکائپ نے اپنے صارفین کے لیے مفت 20 فری منٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے. اسکائپ انتظامیہ کے مطابق فری کالز 60 لینڈ لائنز اور 8 موبائل نیٹ ورکس پر کی جا سکیں گی. جبکہ صارف اس آفر سے محض 7 دن کے اندر اندر مستفید ہو سکے گا. لیکن تاحال اس سروس سے فائدہ حاصل کرنے والےصارفین سے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا، لیکن ذرائع نے بتایا کہ کوئی بھی صارف جو اس آفر کے لیے اہل ہو گا اسےاسکائپ کی جانب سے ایک ای میل موصول ہو گی جس کے بعد فری منٹس اس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئے جائیں گے.