اسلام آباد میں غیر قانونی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن ، لائسنس آویزاں نہ کرنے پر نایاب لیب سواں گارڈن‘ ناقص صفائی پر کشف ہسپتال پی ڈبلیو ڈی اور علی احمد میموریل ہسپتال سیل

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں لائسنس آویزاں نہ کرنے پر نایاب لیب سواں گارڈن‘ ناقص صفائی پر کشف ہسپتال پی ڈبلیو ڈی اور علی احمد میموریل ہسپتال سیل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انتظامیہ نے غیر قانونی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف آپریشن کیا اس دوران لائسنس آویزاں نہ کرنے پر نایاب لیب سواں گارڈن اور ناقص صفائی پر کشف ہسپتال پی ڈبلیو ڈی اور علی احمد میموریل ہسپتال سیل کردیئے گئے جبکہ سٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل سواں گارڈن رجسٹرڈ پریکٹیشنز نہ ہونے پر سیل کردیا گیا۔ علاقے میں قائم متعدد غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹور بھی سیل کردیئے گئے۔