لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت زین قتل کیس کے مزید تین گواہان منحرف ہوگئے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت زین قتل کیس کے مزید تین گواہان منحرف ہوگئے ‘ گواہان نے عدالت کے روبرو مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزمان کو پہچاننے سے انکار کردیا‘ عدالت نے سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں زین قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی طرف سے مزید تین گواہان پیش کئے گئے تاہم تینوں گواہان ارشد‘ اشرف اور سخاوت عدالت کے روبرو منحرف ہوگئے اور بیان میں کہا کہ مصطفی کانجو سمیت کسی بھی ملزم کو نہ ہی پہچانتے ہیں اور نہ ہی انہیں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے جس پر عدالت نے سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ زین کے قتل کا مقدمہ مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ابھی تک مدعی سمیت نو گواہان بیانات سے منحرف ہوچکے ہیں۔