استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت عظمی کا ایم کیو ایم کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت میں ایم کیو ایم کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے اور حکم دیا کہ فریقین چار ہفتوں میں جواب جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے عدالت نے پی ٹی آئی کے بھی دس اراکین اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت چار ہفتوں تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔