سابق صدر زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت گواہوں کی عدم پیشی پر 14اکتوبر تک کے لئے ملتوی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت گواہوں کی عدم پیشی پر 14اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی‘ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو ہر صورت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی طویل تاریخ دینے کی استدعا مسترد کردی۔ نیب حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمے کے گواہان سے رابطہ نہیں ہوسکا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 14اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔