وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،ملکی داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کرکے ملکی داخلی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی داخلی اور مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان ‘ کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔