کراچی،ٹارگٹ کلر 90روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے درجنوں افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کو 90روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا،رینجرز کی جانب سے جمعہ کے روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملزم معیزسلیم کو عدالت میں پیش کیا گیا ،رینجرز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے گرفتار ملزم کراچی میں درجنوں افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ملزم معیزسلیم نے ٹارگٹ کلنگ کی 57 وارداتوں سمیت 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے لہذا ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 90روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا جائے۔جس پر عدالت نے ملزم کو 90روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن معمار سے گرفتار کیا گیاتھا۔