بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ محرم الحرام کے دوران پاکستان میں بدامنی پھیلاسکتی ہے ، خفیہ اداروں کا انتباہ

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:12

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ محرم الحرام کے دوران پاکستان میں بدامنی پھیلاسکتی ..

اسلام آباد،کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) کراچی خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ پاکستان میں بدامنی پھیلا سکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ سندھ میں ملک دشمن عناصر اور فرقہ ورانہ دہشتگردوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کے حوالے سے بعض شواہد موصول ہوئے ہیں جو دوران محرم الحرام امن کے لئے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں ان اطلاعات پر محدودنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے انہیں حقائق مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال ، وزیر تعلیم نثار کھوڑو ، چیف سیکرٹری صدیق میمن ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ، سیکرٹری داخلہ مختار سومرو کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر کی سکیورٹی کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبرد آزما ہونے سے قبل مضبوط بنایا جائے اس کے لئے سکیورٹی کی کی پولیس کو تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے اجلاس میں آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر رحمانی نے وزیراعلیٰ سندھ کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کل 521 امام بارگاہ ہیں جن میں11272 مجالس کا اہتمام ہوگا 4335 ماتمی اجلاس جبکہ 1295 تعزیتی اجلاس ہوں گے جن میں سے 188 مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے سکیورٹی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے ایک سوال کے جواب میں آئی جی پولیس نے کہا کہ صوبہ بھر میں کل 64,414 پولیس اہلکار تعینات کیاجائے گا جو ایس ایس پی کی ہدایات پر یہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے دوران اجلاس خفیہ اداروں کی طرف سے بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں اور دیگر فرقہ ورانہ دہشتگردوں کی امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کی اطلاعات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی ۔