بھارت کیساتھ مذاکرات کی فوری بحالی ناممکن ہے‘ عبدالباسط

جمعہ 9 اکتوبر 2015 15:06

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) بھارت میں پاکستانی ہا ئی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کیساتھ مذاکرات کی بحالی میں شرط عائد کریگا تو مذاکرات کی شروعات ممکن نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سے ہی مذاکرات کو شرط و شروط کا پہناوا چڑھا دیا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مذاکرات کی فوری بحالی کی امید نہیں لگائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بھارت بنا کسی شرط کے مذاکرات کی بحالی پر آمادہ ہو جائیگا تو یقینی طور پر ایسا ماحول بھی تیار کر لیا جائیگا۔ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ بھارت نے مذاکراتی عمل پر بریک لگا کر ایسے عناصر کو حوصلہ بخشا ہے جو کہ مذاکرات کے خلاف رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کو ہر سطح پر کمزور کرنے کی ضرورت ہے لیکن بھارت کا موقف انہیں مزید مضبوط کر رہا ہے

متعلقہ عنوان :