روس کو آلو‘ کینو ، چاول سمیت کئی زرعی اجناس کی برآمد میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں،وفاقی وزیر تجارت کا ایوان بالا میں جواب

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:59

اسلام آباد ۔9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ روس کیلئے زرعی برآمدات میں اضافے کے واضح مواقع موجود ہیں جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بتایا کہ روس کو پاکستانی آلو‘ کینو اور چاول سمیت کئی زرعی اجناس کی برآمد میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ پہلی بار پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد ماسکو گیا ہے جہاں ایک بین الاقوامی نمائش میں شرکت بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وزیر اعظم نے بیلاروس کا دورہ بھی کیا تھا‘ حکومت وہاں بھی برآمدات میں اضافے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔