ایوان بالا کا اجلاس، وقفہ سوالات کے دوران وزراء موجود ، سوال کرنے والے اکثر ارکان غیر حاضر رہے

جمعہ 9 اکتوبر 2015 14:59

اسلام آباد ۔9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزراء موجود لیکن سوال کرنے والے اکثر ارکان غیر حاضر تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سوال کرنے ولاے ارکان کی اکثریت ایوان میں موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ایوان میں ان سوالوں کے ضمنی سوالات نہیں لئے جاسکے‘ ڈپٹی چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کو کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے سوال کرنے والا کوئی رکن بھی موجود نہیں ہے جس پر انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت سے متعلقہ کئی اہم سوالات وقفہ سوالات میں شامل تھے اور وہ ان کے جوابات دینے کے لئے تیاری کرکے آئے تھے۔